واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)واٹس ایپ میں پن چیٹس کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے جبکہ دسمبر 2023 میں پن میسجز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے اس فیچر کو مزید بہتر کر دیا ہے۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کو مزید بہتر کرکے متعارف کرایا گیا ہے۔ابھی تک واٹس ایپ میں صارفین 3 چیٹس اور ایک میسج کو پن کرسکتے تھے۔مگر اب فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے جس کے بعد صارفین 5 چیٹس اور 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

چیٹس اور میسجز کو پن کیسے کریں؟
واٹس ایپ میں کسی چیٹ کو پن کرنے کے لیے اسے کچھ دیر تک دبا کر رکھیں اور پھر اوپر نظر آنے والے پن آئیکون پر کلک کریں۔
اسی طرح میسج پن کرنے کا عمل بھی کافی آسان ہے۔اس کے لیے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کریں۔خیال رہے کہ جب کوئی صارف کسی میسج پن کرتا ہے تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظرآتے ہیں۔یعنی پن میسج مخصوص مدت کے بعد اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close