فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی کردی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے استعمال کا تجربہ بدل دے گی۔

سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے فیس بک الگورتھم کو تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ ریلز، گروپس اور ہوم فیڈ پر نظر آنے والی ریکومینڈڈ ویڈیوز کو بہتر بنایا جا سکے۔اس مقصد کے لیے فیس بک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔میٹا کی جانب سے فیس بک کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز میں یہ تبدیلی پہلے ہی کر دی گئی ہے اور اب سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ہر حصے میں اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیس بک کے سربراہ ٹام ایلیسن نے یہ انکشاف ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے پہلے ہی ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور اس کے لیے طاقتور الگورتھمز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں