آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 کے ڈسپلے کے لیے او ایل ای ڈی پینل استعمال کیا جائے گا۔اب ایک نئی لیک میں اس فون کا ڈیزائن سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں فون کے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن (سی اے ڈی) کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جن کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے فون کا فرنٹ آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہوگا۔مگر فون کے بیک پر 2 کی بجائے صرف کیمرا ہوگا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فون کے بیک پر 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔ایپل کی جانب سے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ڈیزائن کس حد تک درست ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close