حکومت نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کی تشہیر کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا

مظفر آباد (پی این آئی)آزاد کشمیر کی حکومت نے نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ سمیت دیگر مواد کی تشہیر کی روک تھام کیلیے قانون میں ترمیم کردی جسکے تحت اب یہ کام جرم ہوگا اور اس پر زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سمیت 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کرمنل لا میں دوسری ترمیم کے بعد سائبر جرائم کو پینل کوڈ کے تحت قابل سزا قرار دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ، نفرت انگیز اور دیگر غیر قانونی مواد کی تشہیر قابل سزا جرم ہوگی اور ترمیم کے بعد کسی بھی ایسے شخص کو پینل کوڈ کی دفعات 489 ، 189 کے تحت سزا دی جائے گی۔وزارت قانون و انصاف کے مطابق ایسے جرم کے مرتکب افراد کو تین ماہ سے چودہ سال قید سزا جبکہ پچاس ہزار تا پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close