ٹیلی گرام صارفین کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک (پی این آئی) مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے صارفین جلد اس پلیٹ فارم سے پیسے کما سکیں گے۔

ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو اور بانی Pavel Durov نے مارچ 2024 میں مسیجنگ ایپ میں ایڈ (ad) پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس پلیٹ فارم سے ٹیلی گرام چینلز چلانے والے صارفین کو پیسے کمانے میں مدد مل سکے گی۔کمپنی کی جانب سے یہ معاوضہ ٹون (TON) بلاک چین کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔چینلز پر اشتہارات دکھائے جانے پر صارفین کو آمدنی کا 50 فیصد حصہ ملے گا۔خیال رہے کہ ٹیلی گرام چینلز میں صارفین اپنے پیغامات بہت زیادہ افراد کے لیے پوسٹ یا براڈ کاسٹ کرتے ہیں۔فی الحال صارفین کے ساتھ آمدنی تقسیم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ٹیلی گرام کے بانی کے مطابق آمدنی کے تقسیم کے عمل کو تیز رفتار اور محفوظ بنانے کے لیے ہم ٹون بلاک چین کو استعمال کریں گے۔یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) جیسے پلیٹ فارمز بھی صارفین کے ساتھ اشتہاری آمدنی شیئر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close