ویب ڈیسک (پی این آئی)انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے یورپی یونین کے انتخابات سے قبل غلط معلومات کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
یورپی یونین کے شہری خطے میں پالیسیوں اور قوانین کی منظوری کے لیےجون میں نئی یورپی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے جس کیلئے قانون ساز خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آن لائن غلط معلومات کا پھیلاؤ ووٹرز کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے گوگل نے انتخابات سے قبل غلط معلومات کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔گوگل کی جانب سے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا گیا کہ گوگل آن لائن لائن پلیٹ فارمز پر غلط نشر ہونے والے مواد سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین تیار کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گوگل یورپی یونین کے 5 ممالک بیلجیئم، فرانس، جرمنی، اٹلی اور پولینڈ میں ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر اشتہارات کی سیریز چلائے گا، ان اشتہارات کا 24 یورپی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں