واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر

ویب ڈیسک( پی این آئی)یورپ میں مارچ 2024 سے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کا اطلاق ہو رہا ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے دیگر میسجنگ نیٹ ورکس کو اپنی ایپ کا حصہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

واٹس ایپ کے انجینئرنگ ڈائریکٹر ڈک بروور نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی 2 ارب سے زائد صارفین کو انٹرپورٹیبلٹی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ایپ سپورٹ فراہم کرنا تو آسان ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی پرائیویسی، سکیورٹی اور خودمختاری کو محفوظ رکھنا مشکل چیلنج ہے، مگر ہم اپنے کام سے مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایمازون، میٹا، ایپل، مائیکرو سافٹ اور الفابیٹ کو گیٹ کیپر قرار دیتے ہوئے نئے قوانین پر عملدرآمد کے لیے مارچ 2024 کی مہلت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں