ویب ڈیسک (پی این آئی) واٹس ایپ میں صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہی وجہ ہے کہ موبائل ایپ کے بعد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر واٹس ایپ کے ویب صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔بعد ازاں چیٹ لاک فیچر کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ فیچر بھی متعارف کرایا گیا۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں لاک چیٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مخصوص چیٹس کو زیادہ سکیورٹی اور پرائیویسی مل سکے گی۔اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں اس کا اشارہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ویب ورژن پر بھی یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز کی طرح ہی کام کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں