عام انتخابات ، گوگل نے بڑا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی، جمہوری عمل میں اُن کی شرکت یقینی بنانا گوگل کی سماجی ذمہ داریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

پاکستانی عوام 8فروری کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے نمائندوں کے انتخاب کی غرض سے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ گوگل حکومت، صنعت اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ رائے دہندگان کو کارآمد اور مستند معلومات سے جوڑا جاسکے اور اپنے پلیٹ فارم کو غلط استعمال سے بھی محفوظ رکھا جا سکے۔گوگل اس بات سے آگاہ ہے کہ انتخابات سے قبل، لوگوں کو متعلقہ اور مفید معلومات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انہیں انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔ گوگل ایسی معلومات فراہم کرتا ہے جن میں ایک مفید مصنوع کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ قابل اعتماد معلومات آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close