ویب ڈیسک (پی این آئی)وگل میپس کا استعمال اکثر افراد اپنی منزل تک پہنچنے یا راستے میں ٹریفک کی روانی جاننے کے لیے کرتے ہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل میپس کو پیٹرول کی بچت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟جی ہاں واقعی گوگل میپس سے صرف راستہ جاننا ہی ممکن نہیں بلکہ سفر کے دوران پیٹرول کی بچت کے لیے بھی یہ سروس مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔یہ فیچر تو کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ بہت کم افراد کو اس کا علم ہے۔eco-friendly routing نامی یہ فیچر سفر کے دوران صارفین کو گاڑی کا ایندھن بچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔مگر اس فیچر کو صارف کو خود ان ایبل (enable) کرنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔
یہ فیچر گاڑی کے انجن اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ایندھن کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر صارفین کو رئیل ٹائم ٹریفک، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرکے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے، تاکہ وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے۔یہی وجہ ہے کہ اس میں تجویز کیا گیا راستہ کئی بار تیز ترین روٹ سے مختلف ہوتا ہے۔جب یہ فیچر ٹرن آف ہوتا ہے تو گوگل میپس کی جانب سے تیز ترین روٹ کی تلاش میں معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ گاڑی یا ایندھن کو مدنظر نہیں رکھا جاتا۔مگر اس فیچر کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے بہترین راستوں کو سبز پتے کے لوگو (logo) سے ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں