واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)واٹس ایپ میں ایک بالکل منفرد فیچر کو متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اینڈرائیڈ فونز میں نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو واٹس ایپ کا نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے قریب موجود افراد سے فائلز شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فائل شیئرنگ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔ یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔ اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔ اسی طرح واٹس ایپ میسجز اور کالز کی طرح فائل شیئرنگ کے فیچر کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔

یعنی یہ اینڈرائیڈ کے نیئر بائی فیچر سے ملتا جلتا تو ہوگا مگر اس کے ساتھ ساتھ اسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اضافی تحفظ بھی حاصل ہوگا، جس سے آپ کا فون ان افراد کو نظر نہیں آئے گا جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔ یہ نیا فیچر عوامی مقامات پر کسی فرد کے ساتھ فوٹوز یا ویڈیوز شیئرنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں واٹس ایپ چینلز کو بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے تھے۔ میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں چینلز کی ملکیت کسی اور فرد کو منتقل کرنے کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close