اسلام آباد (پی این آئی) وزارت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ’ سمارٹ فون سب کیلئے ‘ کے عنوان سے شاندار پروگرام کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کا مقصد پاکستانیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے آسان اقساط پر سمارٹ فونز کی فراہمی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر پاکستانی عوام کو انتہائی آسان اقساط پر موبائل فون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پیشگی ادائیگی بھی مناسب رکھی جائے گی ۔پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کو لیزنگ پلانز کے ذریعے موبائل فون پیش کرنے کی اجازت ہوگی، جس سے موبائل براڈ بینڈ وسیع تر سامعین کے لیے قابل رسائی ہو گا۔
اپلائی کرنے کا طریقہ:
’’GSMA سمارٹ فون تمام اسکیم کے لیے‘‘ پروگرام کے تحت کوئی بھی شہری 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سمارٹ فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط پر حاصل کر سکے گا ۔ موبائل فون حاصل کرنے کیلئے صرف اور صرف اہلیت شناختی کارڈ ہے ،اس پروگرام کیلئے طلبا، کاروباری افراد اور نوکری پیشہ سمیت تمام پاکستانی اہل ہوں گے ۔سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ موبائل فون پر کم سے کم 20 فیصد ڈاون پیمنٹ دینا ہوگی لیکن اس پر کسی قسم کا کوئی سود نہیں لیا جائے گا ۔پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی موبائل فون مارکیٹ کا درجہ رکھتا ہے جہاں 190 ملین موبائل فونز استعمال ہو رہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں