واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

کیلیفورنیا (پی این آئی) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کوڈ بلاکس، کوٹس اور بُلِٹ پوائنٹ جیسے ٹیکسٹ فارمیٹنگ متعارف کرانے جا رہی ہے۔

میٹا کی ذیلی ایپ میں صارفین کے لیے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹیلِک یا اسٹرائیک تھرو اسٹائل پہلے ہی موجود ہیں جو کسی پیغام میں کسی بات پر زور دینے کے لیے مدد دیتے ہیں۔لیکن واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین واٹس ایپ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ان ٹیکسٹنگ فارمیٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب اپنے پیغامات کے لیے تین نئے ٹولز استعمال کر سکیں گے۔ صارفین کوڈنگ پر مشتمل کسی ٹیکسٹ کے مخصوص حصے کو نمایاں کرنے کے لیے کود بلاکس کو استعمال کر سکیں گے۔ صارفین بیک ٹِک ((` کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص ٹیکسٹ کو ملفوف کیا جا سکتا ہے۔یعنی اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو سافٹ ویئر انجینئر یا پروگرامر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان نئے ٹیکسٹنگ ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے پیغامات کو نئی شکل دے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close