پے پال سے رقوم کی وصولی کا آغاز کب سے ہو گا ؟ فری لانسرز کے لیے خوشخبری

کراچی(پی این آئی)پے پال سے رقوم کی وصولی کا آغاز کب سے ہو گا ؟ فری لانسرز کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔۔۔نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ فری لانسرز کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے کا بڑا مسئلہ حل کردیا گیا جس کے نتیجے میں یکم فروری سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاونٹ بنائے جائیں گے۔ فری لانسرز کے یہ اکاؤنٹ پے پال کے ذریعے اپنی رقوم یہاں اکاؤنٹ میں وصول کرسکیں گے۔ اسلام آباد میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہم آئی ٹی کمپنیوں کو 50 فیصد ڈالرز ان کے اکاؤنٹس میں رکھنے کی سہولت دینے کے قابل ہوگئے ہیں، جامعات سے فارغ التحصیل 2 لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت کا پروگرام شروع کیا گیا ہے،

فری لانسرز کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے کا بڑا مسئلہ حل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یکم فروری سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاونٹ بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ فری لانسرز کے یہ اکاؤنٹ پے پال کے ذریعے اپنی رقوم یہاں اکاؤنٹ میں وصول کرسکیں گے، فری لانسرز کو ایک چھت تلے سہولیات کی فراہمی کے لئے 10 ہزار ای روزگار مراکز بنارہے، ان مراکز سے 10 لاکھ فری لانسرز کام کرکے آئی ٹی برآمدات میں 10 ارب ڈالرز سالانہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اسپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے، آکشن ایڈوائزری کمیٹی کے احکامات پر کنسلٹنٹ کی تقرری ہو گی اور جولائی اگست تک اسپیکٹرم کی نیلامی ہوگی،

ملک بھر میں مزید 2 لاکھ کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے منصوبے کا جلد آغاز کررہے ہیں، رائٹ آف وے پالیسی کا مکمل نفاذ کیا گیا ہے اور مختلف اداروں کے مابین تنازعات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں