ویب ڈیسک (پی این آئی) معروف ویب سائٹ گوگل نے انجینئرنگ اور ہارڈ ویئر سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان گوگل نے مذکورہ چھانٹیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل کا اس اقدام کا مقصد اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطرفیوں کا اثر گوگل کی مرکزی انجینئرنگ، ہارڈویئر اور اسسٹنٹ ٹیموں کے ملازمین پر پڑے گا جبکہ آواز سے چلنے والے سافٹ ویئر پروڈکٹس اور دیگر حصوں سے وابستہ ملازمین بھی نوکریوں سے محروم ہوجائیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گوگل کا یہ اقدام لاگت میں کمی کی تازہ ترین کوشش ہے تاکہ کرونا کی عالمی وباء کے دوران دی جانیوالی بے تحاشہ ملازمتوں سے کمپنی پر پڑنے والے اثرات پر قابو پایا جاسکے۔گزشتہ سال جنوری میں گوگل نے اپنی افرادی قوت میں 12 ہزار ملازمین کی کمی کی تھی، جو اس کے کل وقتی ملازمین کا تقریباً 6 فیصد بنتا ہے جبکہ کمپنی نے سال کے آخر میں بھی اپنی بھرتی اور نئے سیکشنز میں کٹوتیاں کی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں