واٹس ایپ کا صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک(پی این آئی) واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ WaBetainfo کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور quote بلاکس شامل ہیں۔

لسٹس سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کے پیچھے نمبروں یا bullet پوائنٹس کا اضافہ کر سکیں گے۔اسی طرح کوڈ بلاک واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا۔quote بلاک سے کسی پرانے میسج کے مخصوص حصے پر ریپلائی کرنے میں مدد مل سکے گی۔صارفین کو نئے ٹولز سے ٹیکسٹ میسجز کا انداز بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close