سیئول (پی این آئی) جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے سائنسی دنیا ایک اور اہم پیش رفت کرلی ہے جس میں انہوں نے انسانی زبان سے مماثل الیکٹرانک زبان تیار کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائگو گیونگ بک انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہ الیکٹرانک زبان تیار کی ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ زبان کھانے، مشروبات، اور دواسازی جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئے جدید سلسلے کا پیشِ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو انسانی ذائقے کے احساس کو نقل کرسکتی ہے۔
الیکٹرانک زبان بنیادی طور پر ذائقہ محسوس کرنے والا ایک مصنوعی سینسر ہے جسے مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے تیار گیا ہے۔یہ ذائقہ محسوس کرنے والی انسانی زبان کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ یہ سینسر کیمیائی معلومات کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور حاصل شدہ معلومات پر ایک عصبی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے، جس سے سسٹم مختلف ذائقوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں