واٹس ایپ میں “Last Seen” فیچر کو کیسے بند کرنا ہے؟ طریقہ جانیے

ویب ڈیسک (پی این آئی) آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔

مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے 2022 میں آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر سے صارف کے لیے اپنے آن لائن اسٹیٹس مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپا سکتے ہیں۔اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے۔اسی طرح یہ بھی جاننا ممکن ہے کہ آپ اس وقت آن لائن ہے یا نہیں جو صارفین کی پرائیویسی کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو درج ذیل آپشن نظر آئیں گے، جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس آپشن سے آپ یہ بھی تعین کر سکتے ہیں کہ کن افراد کو آپ کے آن لائن ہونے کا علم ہو۔یہ خیال رہے کہ اگر آپ لاسٹ سین میں نو باڈی آپشن کا انتخاب کریں گے تو پھر آپ خود بھی اپنے دوستوں کے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close