30 سال بعد کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کے کی بورڈ میں نئی تبدیلی کا اعلان

واشنگٹن(پی این آئی) 30 سال بعد کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کے کی بورڈ میں نئی تبدیلی کا اعلان۔امریکا کی ملٹی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کے کی بورڈ میں نئے بٹن کے اضافے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے کی بورڈ یا لیپ ٹاپس میں آخری تبدیلی 1990ء میں کی گئی تھی اور اب 2024 میں اس میں دوبارہ تبدیلی کی جائے گی۔مائیکرو سافٹ نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ اب کی بورڈ میں موجود ونڈوز کے بٹن کی جگہ نیا بٹن کوپائلٹ (Copilot) شامل کیا جائے گا۔

تبدیلی کے بعد یہ نیا بٹن کی بورڈز کے دائیں جانب کے alt بٹن کے برابر میں نظر آئے گا۔رپورٹس کے مطابق کی بورڈز میں کوئی اضافی بٹن نہیں دیا جائے گا بلکہ پرانے بٹن کی جگہ اسے شامل کیا جائے گا۔نئے بٹن کوپائلٹ (Copilot) کے استعمال سے صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اسی بٹن کے تحت ونڈوز کے فیچرز تک بھی رسائی حاصل ہوسکے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی طرح نئے لیپ ٹاپس بھی نئے بٹن کے ساتھ بنائے جائیں گے اور اس حوالے سے مائیکرو سافٹ نے کی بورڈز سمیت دیگر آلات بنانے والی کمپنیوں سے اشتراک بھی کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close