واٹس ایپ صارفین کیلئے بہت بُری خبر، جلد ہی اہم سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پی این آئی) واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے اور اس کے اینڈرائیڈ صارفین اپنے ڈیٹا بیک اپ کے لیے گوگل ڈرائیو پر انحصار کرتے ہیں۔

ابھی واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں مگر آئندہ چند ماہ میں یہ سہولت چھن جائے گی۔جی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ختم ہونے والی ہے۔نومبر میں گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے جلد گوگل اکاؤنٹ کی اسٹوریج استعمال کی جائے گی۔

اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دسمبر 2023 میں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) صارفین کے لیے یہ تبدیلی کی جائے گی اور پھر بتدریج اگلے سال تمام صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا۔اس حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ بیک اپ ڈیٹا کی حد کے حوالے سے نئی تبدیلی کا اطلاق 2024 میں تمام صارفین پر ہوگا۔میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے 30 دن قبل آگاہ کیا جائے گا۔

اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو وہاں چیٹ بیک اپ پر یہ میسج نظر آئے گا کہ آئندہ چند ماہ میں بیک اپ کے لیے گوگل اسٹوریج کو استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close