ایک سیکنڈ میں لاکھوں گانے ڈائون لوڈ کریں، پاکستانی سیلولرکمپنی نے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) سیلولر کمپنی ’جاز‘ نے تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا۔کمپنی کی طرف سے اپنے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

جس میں انٹرنیٹ کی رفتار حیران کن طور 1.6ٹیرابائٹس فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس)حاصل ہوئی۔یہ تجربہ 13دسمبر کے روز چینی کمپنی ہوائی کے جدید ترین کیپلر پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔ اس تجربے کے بعد جاز یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے اس قدر تیزرفتار انٹرنیٹ کا تجربہ کیا ہے۔جاز کے سی ٹی او خالد شہزاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”جاز اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشنز سیکٹر کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ 1.6ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کی سپیڈ کے حامل اس انٹرنیٹ کے ذریعے صارفین ایک سیکنڈ میں 2لاکھ80ہزار گانے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سپیڈ پر 5لاکھ 32ہزار تصاویر ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں،16لاکھ ویب سائٹ ایک سیکنڈ میں وزٹ کی جا سکتی ہیں، 4کروڑ 56لاکھ ای میلز(ٹیکسٹ)بھیجی جا سکتی ہیں۔

 

 

56لاکھ آڈیو گیت چلائے جا سکتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں فور کے کوالٹی کی80ہزار ویڈیوسٹریمز کی جا سکتی ہیں۔1.6ٹی بی پی ایس سپیڈ پر یہ تمام کام محض ایک سیکنڈ میں کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں