اسرائیل نے دفاعی نگرانی کے لیے روبوٹ کتے خرید لیے

تل ابیب (پی این آئی) اسرائیل کو حماس سے زمینی جنگ میں شدید مزاحمت اور بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے زمینی کارروائیوں میں اپنے جانی نقصان سے بچنے کے لیے روبوٹ کتوں کا انتظام کر لیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے اسرائیلی ڈیفنس فورس کی ریزرو تنظیم نے جنگ میں مدد کےلیے ’’گھوسٹ روبوٹکس‘‘ سے روبوٹ کتے خریدے ہیں جو زندگیاں بچاؤ انٹیلی جنس جمع کرنے اور لڑاکا دستوں کی مدد کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔۔۔۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی تنظیم نے 60؍ روبوٹ کتے خرید لیے ہیں۔۔۔۔ یہی کمپنی امریکی فوج کے لیے بھی ایسے روبوٹ کتے تیار کرتی ہے۔۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک روبوٹ کتے کی تیاری پر ایک لاکھ 65؍ ہزار ڈالرز لاگت آتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close