آن لائن شاپنگ، ٹک ٹاک کا مسلم ملک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ

جکارتہ(آئی این پی)آن لائن شاپنگ کے لیے ٹک ٹاک کا انڈونیشیا سے ڈیڑھ ارب ڈالرکا معاہدہ۔سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے انڈونیشیا میں اپنے آن لائن شاپنگ کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے انڈونیشیائی ٹیک کمپنی گو ٹوکے ساتھ ایک مشترکہ معاہدہ کیا ہے۔چین کے بائٹڈنس کی ملکیت والی فرم انڈونیشیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ٹوکوپیڈیا میں ڈیڑھ ارب ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اکتوبر میں، ٹِک ٹاک شاپ انڈونیشیا میں جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت میں نئے قوانین کی تعمیل کے لیے بند کر دی گئی تھی۔انڈونیشیا میں ٹک ٹاک کے تقریبا 125 ملین صارفین ہیں۔دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، “اسٹریٹجک شراکت داری ایک پائلٹ مدت کے ساتھ شروع ہو گی جو متعلقہ ریگولیٹرز کے ساتھ قریبی مشاورت اور نگرانی میں کی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close