پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 8 بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز میں 8 بڑے ایوارڈز جیت لئے۔

پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز میں 8 بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔تقریب میں پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ایک گولڈ اور سات میرٹ ایوارڈ جیتے۔پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی سپر ویمن کیٹگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنا ہے، یہ اعزاز سپر ویمن پاکستان کے نام رہا، اسی طرح نسٹ یونیورسٹی کے ڈرما ویژن، فاسٹ یونیورسٹی کے ایس ایس جی سی آٹو میٹڈ ریڈر،امپیٹس سسٹمز کے فلو ایچ سی ایم،ایف نائن کے کوئل، ایکسیلینس ڈلیورڈ کے برین باکس، سوشل چیمپ اور ایس ایئروناٹکس کے کواڈ کاپٹر نے میرٹ ایوارڈز جیتے۔ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس کا مقصد خطے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے، اس تنظیم چین ، جاپان، سنگاپور ، سری لنکا اور آسٹریلیا سمیت سولہ بڑے ممالک شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close