چین نے 6 جی ٹیکنالوجی کی ترقی پر کام تیز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے6 جی ٹیکنالوجی کی ترقی اور جدت کو تیز کرنے کے اقدامات کا اعلان کیاہے۔ ایم آئی آئی ٹی کے نائب وزیر ژانگ یون منگ نے کہا کہ وزارت ترقی کے اہداف طے کرنے، تکنیکی تحقیق اور ترقی اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سپورٹ کے تحت وزارت نے آئی ایم ٹی -2030 (6جی) پروموشن گروپ کی تشکیل میں بھی سہولت فراہم کی اور 5جی اور 6جی سسٹمز کے لیے 6گیگا ہرٹز سپیکٹرم مختص کیا ہے۔ژانگ نے کہا کہ اس کے بعد کے اقدامات میں، وزارت 6جی ایپلیکیشن کی بنیادوں کو مضبوط کرتے ہوئے ایک مضبوط 6جی نظام کو فروغ دینے کے لیے شعبہ جات کے درمیان تعاون کو آسان بنائے گی، جبکہ عالمی سطح پر یکساں 6جی معیارات کی تشکیل کو ترقی دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں