لاہور میں 35 کروڑ روپے کی بارش

لاہور (پی این آئی) سموگ کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔۔۔۔ذرائع وزارت کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگراں وزیرِ اعلی کی اجازت سے مشروط ہو گی۔۔۔۔ نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین سے بات ہوگئی ہے جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close