پی ٹی اے کا سم واپس کرنیوالوں کو جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سم واپسی پر جرمانے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سے ہر ماہ 10 لاکھ سمز کی واپسی کے بعد پی ٹی اے نے 200 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پی ٹی اے کا کہنا ہے یہ فیصلہ بار بار سمز بدلنے کی روک تھام ، فراڈ میں ملوث سمز کے تدارک اور زرمبادلہ کی بچت کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیصلے کا اطلاق ای سمز والے صارفین پر بھی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close