پاکستانی آئی ٹی سیکٹر میں بین الاقوامی مارکیٹ کو ہدف بنا رہا ہے؟

اسلام آباد (آئی این پی )پی اے بی ایف کے صدر عمر شاہد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر برآمدات کے لیے منافع بخش افریقی مارکیٹ پر نظریں جمارہا ہے جو اس شعبہ کی ترقی کی رفتار بڑھا دے گا جبکہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔اس سلسلے میں پاک افریقہ بزنس فورم اور روانڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے دونوں ممالک کے آئی ٹی کے شعبہ کے سرمایہ کاروں کے مابین ایک زوم میٹنگ کا احتمام کیا

جس میں روانڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم خان، پی اے پی ایف کے صدر عمر شاہد بٹ، دونوں ممالک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام ، برامدکنندگان اور شرمایہ کاروں نے شرکت کی جبکہ پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹو ممبر جناب سلمان ڈار نے کو آرڈینیشن کے فرائض سرانجام دئیے۔ اس موقع پر پی اے بی ایف کے صدر عمر شاہد بٹ نے کہا کہ افریقی آئی ٹی سروسز مارکیٹ کا امسال ریونیو 23.66 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جس میں بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ کا حصہ 8.70 بلین ڈالر ہے۔ یہ شعبہ14.6 فیصد سے حساب سے ترقی کر رہا ہے اور 2028 تک مارکیٹ کا حجم 45.68 بلین ڈالر ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ کو براڈ بینڈ ڈیٹا انفراسٹرکچر اور اصلاحات میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ڈیجیٹل ناخواندگی جیسی رکاوٹوں کو ختم کرنے سے کاروباروں کو بڑی منڈیوں تک پہنچنے اور ملازمتیں پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔عمر شاہد بٹ نے کہا کہ اس میٹنگ سے پاکستان اور افریقی براعظم کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی آئی ٹی مصنوعات دنیا میں کسی کم نہیں ہیںاور انھیں ساری دنیا میں روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close