اسلام آباد (پی این آئی) اسمارٹ فونز کے خاتمے کی جانب پہلا قدم قرار دیئے جانے والی ہیومین نامی کمپنی نے ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے ۔۔۔یہ ڈیوائس جسے اے آئی پن کا نام دیا گیا ہے ایک وئیر ایبل فون جیسی ہے جس کی ٹیکنالوجی دنگ کر دینے والی ہے۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چوکور ڈیوائس کپڑوں میں کہیں بھی لگائی جاسکتی ہے مگر اس میں کوئی اسکرین نہیں۔۔۔اس ڈیوائس میں اسنیپ ڈراگون کا سی پی یو استعمال کیا گیا ہے جبکہ کیمرا، اسپیکر اور موشن سنسرز بھی موجود ہیں۔۔۔اس ڈیوائس میں ایک بلٹ ان پراجیکٹر ہے جو آپ کی ہتھیلی یا کسی بھی سپاٹ سطح کو اسکرین میں تبدیل کر دیتا ہے۔۔۔
یہ ڈیوائس آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اس کا اہم ترین حصہ ہے اور اس میں چیٹ جی پی ٹی اور مائیکرو سافٹ اے آئی ماڈلز صارفین کی مدد کے لیے موجود ہیں۔۔۔مذکورہ ڈیوائس کو ایپل کمپنی میں کام کرنے والے سابق ملازمین نے تیار کیا ہے اوراس کی قیمت 699 ڈالرز رکھی گئی ہے اور 16 نومبر سے یہ امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں