واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور شاندار سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا

نیویارک (پی این آئی) واٹس ایپ میں فون نمبر کے ساتھ ساتھ ای میل کے ذریعے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔یہ نیا فیچر بیٹا ورژن میں واٹس ایپ کے اکاؤنٹ سیکشن میں دیا گیا ہے۔ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔اس فیچر پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب یہ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close