کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کے لیے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں برآمدی آمدنی رکھنے کی حد بڑھا کر 50 فیصدکردی، فری لانسرز اب کم از کم دستاویزی شرائط کیساتھ ڈیجیٹل یا نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمدات اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کو پروان چڑھانے کے غرض سے برآمدکنندگان اور فری لانسرزکی سہولت کیلئے نئے اقدامات متعارف کرا دیئے۔
اسٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان اور فری لانسرزکیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں برآمدی آمدنی رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصدکردی۔ مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت کی گئی برآمد کنندگان کو آن لائن ادائیگیوں کیلئے ڈیبٹ کارڈز جاری کریں ، فری لانسرز اب کم از کم دستاویزی شرائط کیساتھ ڈیجیٹل یا عام اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔
مزید برآں، پاکستانی روپے میں بنیادی اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ان کے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس کھول دیے جائیں گے۔ فری لانسرز اپنے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا پانچ ہزار ڈالر (جو بھی زیادہ ہوں) رکھنے کے مجاز ہیں اور اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سے تمام ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں