گوگل نے انتہائی جدید فیچرز سے لیس سمارٹ فونز متعارف کروا دیے

اسلام آباد(پی این آئی)گوگل نے اپنے نئے سمارٹ فونز ’گوگل پکسل 8‘ اور ’پکسل 8 پرو‘ کو لانچ کر دیا ہے۔

گوگل نے بدھ کو ان نئے سمارٹ فونز کو ’میڈ بائے گوگل‘ ایونٹ میں لانچ کیا جس کے بعد یہ فون رواں ماہ دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کر دیے جائیں گے۔ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق گوگل نے گوگل پکسل 8 اور پکسل 8 پرو میں اینڈرائڈ 14 جیسے نئے فیچر کو شامل کیا ہے جبکہ گوگل کی جانب سے اس میں پکسل 7 لائن کے ہارڈ ویئر کو برقرار رکھتے ہوئے آرٹفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل سوفٹ ویئر انسٹال کیا گیا ہے۔اسی طرح اگر ہارڈ ویئر کی بات کی جائے تو اِن فونز میں نیا ٹینسر جی 3 اے آئی ایکسلیٹر لگایا گیا ہے جبکہ ان کی سکرین برائٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نیا ٹیمپریچر سینسر اور نئے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔اگر گوگل پکسل 8 کی بات کی جائے تو اس فون کا سائز 6.2 انچ ہے جس میں سکرین ڈسپلے ٹائپ صرف او اولیڈ کا ہے جبکہ اس کا ریفریشنگ ریٹ 120 ہرٹس ہے۔

اسی طرح اس کی سکرین ریزولُوشن 2400×1000 پکسل ہے جبکہ پکسل 8 پرو کی طرح اس کا ڈسپلے آلویز آن کے آپشن کے ساتھ آئے گا۔اسی طرح اگر کیمروں کی بات کی جائے گوگل پکسل 8 میں دو کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو کہ 50 اور 12 میگا پکسل کے ہیں جبکہ اس کا فرنٹ کیمرہ 10.5 میگا پکسل کا ہے۔ پکسل 8 کے دوںوں کیمرے فور کے ویڈیو فراہم کرتے ہیں۔اگر اس فون کی بیٹری کی بات کی جائے تو پکسل 8 میں 4575 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے جسے چارج کرنے کے لیے 27 واٹ کا وائرڈ جبکہ 18 واٹ کا وائرلیس چارجر دیا جائے گا۔اس فون میں نونا کور سی پی یو دیا گیا ہے جبکہ اس کی چِپ سیٹ گوگل ٹینسر جی 3 کی ہے جبکہ یہ فون اینڈرائڈ 14 کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔یہ فون 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج اور 8 جی بی ریم اور 256 سٹوریج تک ملے گا۔دوسری جانب اگر گوگل پکسل 8 پرو کی بات کی جائے تو اس فون کا سائز 6.7 انچ ہے جس میں سکرین ڈسپلے ٹائپ ایل ٹی پی او اولیڈ کا ہے جبکہ اس کا ریفریشنگ ریٹ 120 ہرٹس ہے۔

اسی طرح اس کی سکرین ریزولُوشن 2992×1344 پکسل ہے جبکہ پکسل 8 پرو کی طرح اس کا ڈسپلے آلویز آن کے آپشن کے ساتھ آئے گا۔اسی طرح اگر کیمروں کی بات کی جائے گوگل پکسل 8 پرو میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو کہ 50، 50 اور 48 میگا پکسل کے ہیں جبکہ اس کا فرنٹ کیمرہ 10.5 میگا پکسل کا ہے۔ پکسل 8 پرو کے بھی دونوں کیمرے فور کے ویڈیو فراہم کرتے ہیں۔اگر اس فون کی بیٹری کی بات کی جائے تو پکسل 8 پرو میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے جسے چارج کرنے کے لیے 30 واٹ کا وائرڈ جبکہ 23 واٹ کا وائرلیس چارجر دیا جائے گا۔اس فون میں نونا کور سی پی یو دیا گیا ہے جبکہ اس کی چِپ سیٹ گوگل ٹینسر جی 3 کی ہے جبکہ یہ فون اینڈرائڈ 14 کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔یہ فون 18 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج سے لے کر 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرا بائٹ (ٹی بی) سٹوریج تک ملے گا۔دوسری جانب گوگل نے اینڈرائڈ 14 کو ریلیز کر دیا ہے۔ یہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا جدید ترین ورژن ہے۔یہ بدھ کے روز سے گوگل کے پکسل فونز سمیت سام سنگ، نتھنگ اور ون پلس کے فونز پر قابل استعمال ہوگا۔اینڈرائڈ 14 کی اپڈیٹ میں ڈیپر پاس کی سپورٹ، پرائویسی پروٹیکشن، یوزر انٹرفیس، کسٹمائزیشن اور ہیلتھ اپڈیٹس جیسے نمایاں فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close