5جی ٹیکنالوجی کا انتظار کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران فائیو جی لائسنس کی نیلامی کردی جائے گی، اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

موبائل فون کمپنی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ صارفین کو محدود بینڈوتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی، فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی ۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق سیلولر کمپینوں کے سی ای اوز سے ملاقاتوں کا مقصد ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی آکشن کی تیاری کے بارے میں آگاہ کرنا اور مارکیٹ کو فائیو جی آکشن کے لیے تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close