کراچی(آئی این پی)پاکستانی موبائل آپریٹر، یوفون4G نے ملک بھر میں اپنی فلیگ شپ خدمت مراکز کو’ ڈیجیٹل لائف اسٹائل ایکسپیرئنس شاپس‘ میں تبدیل کرنے کا آغاز کردیا ہے جن کا مقصد صارفین کو ایک مکمل اور جامع ڈیجیٹل لائف اسٹائل تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان مراکز سے صارفین کو متعدد عالمی معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی ، جن میں موبائل فون اورانٹرنیٹ ڈیوائسز کی خریداری ، مرمت اور بحالی ، اور خصوصی ڈسکاؤنٹ و ویلیو ایڈڈ آفرز سمیت بہت کچھ شامل ہے تاکہ صارفین ایک ہی چھت تلے اپنی متنوع ڈیجیٹل ضروریات کو آسانی سے پورا کرسکیں۔
یوفون 4G نے ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے متعدد معروف ا داروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جن میں پاکستان میں سام سنگ مصنوعات کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر، جنریشن نیکسٹ ، الیکٹرانکس کمپنی ،ٹی سی ایل، معروف مارکیٹ پلیس پرائس اوئے، ڈسٹری بیوشن کمپنی ،یلواسٹون اور گیمنگ پاور ہاؤس، گیم اسٹور شامل ہیں۔ یوفون 4G کے چیف ریٹیل سیلز آفیسر، نعمان فخر نے شراکت دار کمپنیوں اور پی ٹی سی ایل گروپ کے عہدیداروں کی موجودگی میں اسلام آباد میں پہلی فلیگ شپ ڈیجیٹل لائف اسٹائل ایکسپیرئنس شاپ کا افتتاح کیا۔ یہ جوائنٹ شاپس اہم ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کو صارفین کی ایک بڑی تعداد کی پہنچ میں لائیں گی ، خاص طور پر خواتین صارفین ، جنہیں اکثرعدم رسائی یا ڈیوائس اور ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق مسائل یا خدشات کی وجہ سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل مصنوعات کی خریداری اور مرمت وغیرہ میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اب ان سمیت تمام صارفین آسانی اور قابل اعتماد طریقے سے مصنوعات کی خریداری، مرمت اور بحالی کے علاوہ ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کے ساتھ ساتھ دلچسپ ڈسکاؤنٹ اور ویلیو ایڈڈ آفرز حاصل کرسکتے ہیں ، جن میں فلیگ شپ سام سنگ موبائل فونز کی اسکرین کی تبدیلی پر 50 فیصدڈسکاؤنٹ کی ا?فر بھی شامل ہے۔ شاپس کی سہولت یوفون 4Gکے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمپنی پران کے اعتماد اور اطمینان میں اضافہ کرے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوفون 4G کے چیف ریٹیل سیلز آفیسر ،نعمان فخر نے کہا ، ’’ یوفون 4G صارفین کے اطمینان میں بہتری لانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے فلیگ شپ جوائنٹ شاپس کو ڈیجیٹل لائف اسٹائل ایکسپیرئنس شاپس میں تبدیل کرنے کے لئے معروف ڈیجیٹل اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ اپنے صارفین کو ایک منفرد طریقے سے بااختیار بنانے والا تجربہ فراہم کرسکیں۔ ان مراکز سے ا?فٹر سیلز سمیت تمام ضروری خدمات کی ایک چھت تلے فراہمی کے ذریعے صارفین، خاص طور پر خواتین صارفین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے گا تاکہ انہیں سہولت اور ا?سانی حاصل ہوسکے۔ میں اپنے شراکت داروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے صارفین کے تجربات میں انقلاب لانے کے لئے اس جامع سہولت کے قیام میں ہماری مدد کی۔‘علاوہ ازیں، یوفون 4G ان شاپس سے نئے موبائل فون کی خریداری پر 3 ماہ کے لیے ماہانہ 10 گیگابائٹ خصوصی مفت ڈیٹا بنڈلز بھی پیش کر رہا ہے۔ موبائل فون صارفین، یوفون 4Gکی جانب سے اپنے صارفین کو عالمی معیارات کے مطابق بااختیار بنانے کے لیے فراہم کردہ فنانس اور دیگر جدید ترین ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کے متعلق جاننے کے لیے ان مراکز کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ نیا ڈیجیٹل لائف اسٹائل تجربہ یوفون 4G کے صارفین پر مرکوز ’تم ہی تو ہو‘کے وعدے کے عین مطابق ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں