آئی فون 12کے مضر صحت اثرات پر تحقیقات کا فیصلہ

برسلز(آئی این پی)فرانس کی جانب سے آئی فون 12کی فروخت پر پابندی کے بعد بیلجیئم نے بھی ایپل فون کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے ڈیجیٹلائیزیشن کے وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ریگولیٹرز بھی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم نے اپنے ریگولیٹر سے کہا ہے کہ وہ صرف آئی فون 12نہیں بلکہ ایپل کے تمام اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ سمیت دیگر فونز کا بھی جائزہ لیں تاہم یہ کام آگے چل کر کیا جائے گا

،دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے ایپل فون پر پابندی اور آئی فون کے مضر صحت اثرات سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا،یونین میں ایپل پراڈکٹ پر پابندی کے حوالے سے یورپین کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل یونین کے دیگر رکن ممالک کے فیڈ بیک کا انتظار کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close