آئی فون 15سیریز کا انتظار کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)آئی فون 15 سیریز کو 12 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا مگر ایپل کی نئی ڈیوائسز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز کے کیمرا سیٹ اپ کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔گزشتہ رپورٹس میں یہ عندیہ دیا جا چکا ہے کہ یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کے ساتھ ساتھ اس سال کے نئے آئی فونز کی خاص بات کیمرا سیٹ اپ ہوگا جس کو پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر بنایا جائے گا۔

 

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس
اس سیریز کے انٹری لیول ماڈلز میں یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ اور ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن جیسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن صرف پرو ماڈلز تک محدود رکھا گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں فونز کے کیمرا سیٹ اپ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔اس سال آئی فون 15 اور 15 پلس کے بیک پر 2 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا۔اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہوگا۔

 

آئی فون 15 پرو
آئی فون 15 پرو میں گزشتہ سال کے آئی فون 14 پرو کی طرح 3 کیمروں کا ہی سیٹ اپ موجود ہوگا، مگر اسے اپ گریڈ کیا جائے گا۔آئی فون 15 کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 12.7 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 13.4 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہوں گے۔

 

آئی فون 15 پرو میکس
آئی فون 15 پرو میکس کے مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے تو آئی فون 15 پرو جیسے ہی ہوں گے مگر اس ڈیوائس کی خاص بات اس کا نیا ٹیلی فوٹو کیمرا ہوگا۔12.7 میگا پکسل کا یہ ٹیلی فوٹو کیمرا پیری اسکوپ لینس سے لیس ہوگا جس سے صارفین 5x سے 10x آپٹیکل زوم کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close