اسلام آباد (پی این آئی) گوگل نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔ 14 اگست 2023ء کی مناسبت سے گوگل نے منفرد لوگو ڈیزائن کرتے ہوئے اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل رواں برس بھی جشن آزادی منانے میں پاکستانیوں کے ساتھ ہے اور اس نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال منفرد ڈوڈل پیش کیا ہے
جس میں دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن اور پاکستانی قومی پرچم کے سبز رنگ کو استعمال کیا گیا ہے۔ گوگل نے ڈیزائن کی تفصیل سے متعلق بتایا ہے کہ 14 اگست پر خصوصی طور پر تبدیل کیے گئے آرٹ ورک میں دانتوں والی وہیل کی ایک قسم کو دکھایا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی اس ڈولفن کو مقامی طور پر بھولن بھی کہا جاتا ہے، جو کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں