آئی فون 15 کے ریلیز کرنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)انتظار کی طویل گھڑیاں ختم،آئی فون 15 کی ریلیز کرنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔ بلومبرگ میں ایپل کے تجزیہ کارمارک گورمین کے مطابق ایپل کمپنی ستمبر کے دوسرے ہفتے کے آخر میں آئی فون 15 ریلیزکردےگی۔ اس حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ آئی فون 15 سیریز کی لانچنگ یا تو 12 ستمبر یا 13 ستمبر کو ہوگی، کمپنی اس سال آئی فون کے چار نئے ماڈلز متعارف کراسکتی ہے۔

مارک گورمین کے مطابق آئی فون 15 ریلیز کے ایک ہفتہ بعد 22 ستمبر کو خریداری کے لیےمارکیٹس میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر صارفین ایپل کے نئے فونز کے پری آرڈر ممکنہ طورپر کچھ دن بعد جمعہ 15 ستمبر سے کرسکیں گےجبکہ مارکیٹ میں یہ فون تقریبا ایک ہفتے بعد میسر ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close