خبردار!اگر آپ کے موبائل میں یہ دو ایپس ہیں تو فوری ڈیلیٹ کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ان کے موبائل میں ایسی ایپس موجود ہو سکتی ہیں جو ان کی معلومات اور پیسے چرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر چیری بلوس اور فیک ٹریڈ نامی دو ایپس دریافت کی ہیں جن کو سوشل میڈیا اور فشنگ کے ذریعے بھی پھیلایا گیا تھا۔

ٹرینڈ مائیکرو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے محققین کی ٹیم نے ایک دوسرے سے تعلق رکھنے والی دو نئی اینڈرائیڈ میلویئر فیملیز کی نشان دہی کی ہے جو کرپٹو کرنسی مائننگ اور مالی جعلسازیوں میں ملوث ہیں۔ میلویئر کا اینڈرائیڈ پر حملہ آور ہونا حیران کن نہیں کیوں کہ ہیکرز عموماً اینڈرائیڈ اوپن سورس سافٹ ویئر سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اینٹی میلویئر کمپنی میلویئر فاکس کا ایک بلاگ میں کہنا تھا کہ آئی او ایس کے برعکس سائبر مجرمان کا نقصان دہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں داخل ہونا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ ان نقصان دہ ایپس میں ٹروجن، ایڈ ویئر، اسپائی ویئر کی لوگرز اور دیگر جیسے میلویئر پروگرام شامل ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close