سرکاری ملازمین کیلئے نئی ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت آئی ٹی نے سرکاری ملازمین کے لیے بیپ پاکستان اپلیکیشن لانچ کردی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہاکہ آج بیپ پاکستان کا ایپلی کیشن کا تجرباتی آغاز کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے 30 دن میں ایپلی کیشن کو وزارت اور این آئی ٹی بی ٹیسٹ کریں گے، 30دن کے بعد ایپلی کیشن 41 وزارتوں اور محکموں کیلئے اوپن کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں ایپلی کیشن کو پورے پاکستان کیلئے لانچ کر دیا جائے گا،یہ ایپ پاکستان میں واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا متبادل ہوگی۔

بیپ پاکستان ملک میں سرکاری ملازمین کے محفوظ رابطوں کے لیے استعمال ہوگی اس میں آڈیو، ویڈیو کالنگ اور ویڈیو کانفرسنگ کی سہولت شامل ہو گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن کا سرور پاکستان میں ہونے سے محفوظ ترین ہوگی،ایپلی کیشن کا سورس کوڈ بھی پاکستان میں ہوگا،انہوں نے مزید کہاکہ 79ارب کی لاگت سے کنیکٹوٹی کے 83 نئے منصوبے شروع کیے گئے، ان منصوبوں سے 4 کروڑ کی آبادی کنیکٹوٹی کے ساتھ منسلک ہو جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او این آئی ٹی بی بابر بھٹی کا کہنا تھا کہ بیپ پاکستان اپلیکیشن ای آفس میں مدد گار ثابت ہوگی، اس سے سرکاری دستاویزات محفوظ طریقے سے منتقل ہوسکیں گے، سرکاری ملازمین کے بعد عام شہری بھی بیپ پاکستان سے مستفید ہو سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close