نیویارک(پی این آئی )واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے آڈیو کی طرح اب 60 سکینڈ تک ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کروا دیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اگرکوئی چیٹ کرتے ہوئے اچانک 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ ظاہر ہوجائے گی، خاموشی سے چلنے لگے گی اور جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے اس کی آواز کھل جائے گی۔ اس عمل کو عین وائس ریکارڈنگ کی طرح آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔واٹس ایپ نے اپنی آفیشل بلاگ پوسٹ پر اس کی تفصیلات اور نمائندہ تصویر شائع کی ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے کی جملہ تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ وائس میسج آئکن دبا کر رکھئے اور اس سے قبل فون پر ایپ کو ویڈیو موڈ میں لے جائیں تو ویڈیو ریکارڈ ہونے لگے گی۔ یوں وائس کی طرح اسے بھی لاک کیا جاسکتا ہے تاکہ ہاتھوں کو استعمال نہ کرنا پڑے اور یوں ہینڈزفری ویڈیو میسج ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں۔تاہم چند روز میں یہ فیچر پوری دنیا میں دستیاب ہوسکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں