عادی مجرموں کو الیکٹرانک چپ لگانے کا قانون منظور

کراچی(آئی این پی)سندھ میں عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، چوری ڈکیتی کے عادی مجرموں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے انہیں الیکٹرانک کڑا (چپ) لگایا جائے گا۔عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون سندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی گہنور اسران نے پیش کیا۔مجوزہ قانون کے مطابق عادی مجرموں کو برقی کڑا لگایا جائے گا، گزشتہ برس دسمبر 2022 میں قانون سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے پر الیکٹرک کڑا لگایا جائے گا، منشیات سمیت عادی مجرمان کو بھی برقی کڑا لگایا جائے گا، ایوان میں قانون متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close