ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے تبدیلی کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)اگر آپ واٹس ایپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال کرتے ہیں تو علم ہوگا کہ میسجنگ ایپ کے ویب ورژن پر لاگ ان ہونے کے لیے کیو آر کوڈ کوسکین کرنا ضروری ہوتا ہے۔

 

 

 

مگر اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ اس طریقہ کار کو بدلنے والی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر لنک ود فون نمبر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ ویب پر کیو آر کوڈ سکین کیے بغیر اپنے اکائونٹ کو استعمال کر سکیں گے۔اس فیچر کا مقصد واٹس ایپ اکائونٹ کو ویب ورژن میں استعمال کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر مستقبل قریب میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ابھی واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن میں اکائونٹ استعمال کرنے کے لیے کیو آر کوڈ سکین کرنے کو کہا جاتا ہے۔اگر آپ واٹس ایپ بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے یہ فیچر دستیاب ہو۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے برائوزر پر واٹس ایپ ویب کو اوپن کریں۔

 

 

 

وہاں دائیں جانب کیو آر کوڈ موجود ہوگا جبکہ بائیں جانب نیچے لنک ود فون نمبر کا آپشن ہوگا۔اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ سے فون نمبر پوچھا جائے گا۔فون نمبر کے اندراج پر 8 ہندسوں کا کوڈ لکھا آئے گا جس کو واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جاکر درج کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close