نیویارک(پی این آئی) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے مارک زکربرگ کو ان کی نئی سوشل میڈیا ایپلی کیشن’تھریڈز‘ لانچ ہونے سے پہلے ہی مقدمے کی دھمکی دے ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق ایلون مسک کے وکیل کی طرف سے میٹا (فیس بک، واٹس ایپ ، انسٹاگرام اور تھریڈز کی مالک کمپنی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کے نام ایک خط پوسٹ کیا گیا ہے۔
خط میں میٹاکمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کے سابق ملازمین کو اپنے ہاں ملازمت دے کر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر رہی ہے، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کے مقابلے میں تھریڈز نامی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جس کے صارفین کی تعداد لانچ ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں میں پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں