واٹس ایپ نے لاکھوں اکائونٹس پر پابندی لگا دی ، وجہ کیا بنی؟

نئی دہلی(پی این آئی)میٹا کی زیرملکیت مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بھارت میں 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی۔ واٹس ایپ نے ایڈوانس آئی ٹی 2021 کے تحت بھارت میں 65 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے، یہ پابندی واٹس ایپ کو بھارتی صارفین کی جانب سے موصول شکایات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مذکورہ اکاؤنٹس میں سے 24 لاکھ اکاؤنٹس کو صارفین کی جانب سے موصول شکایت کے بغیر ہی بند کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مئی کے مہینے میں واٹس ایپ کو بھارتی صارفین کی جانب سے اکاؤنٹس بند کرنے سمیت 3912 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 297 پرکارروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہے، اس لحاظ سے واٹس ایپ بھارت کی ایک مقبول ترین میسیجنگ/کالنگ ایپ ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے خدشات کو دور کرنے کی ایک شکایاتی کمیٹی(GAC) کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا صارفین کے انٹرنیٹ پر شیئر کیے گئے مواد اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے، بھارتی حکام اس حوالے سے ماہانہ رپورٹ بھی شائع کرتے ہیں۔ خیال رہےکہ واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں ایک ماہ کے دوران لاکھوں اکاؤنٹس پر پابندی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل اپریل میں بھی واٹس ایپ نے بھارت میں 74 لاکھ اکاؤنٹس بند کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close