آئی فون ، میک اور آئی پیڈ استعمال کرنیوالے صارفین ہوشیار

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر میں ان گنت صارفین ہیں جو آئی فون، میک یا آئی پیڈ استعمال کر رہے ہیں اور فون میں کئی کئی سال پرانی یادیں تصویر کی صورت میں موجود ہوتی ہیں، اب سوچیں اگر فوٹو البم ہی فون سے ختم ہو جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ایپل رواں ماہ آپ کے آئی فون، آئی پیڈ، میک سے ایک مکمل فوٹو البم مستقل طور پر حذف کردے گا لیکن تصویری مواد کو ہمیشہ کے لیے ضائع ہونے سے بچانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہر فون سے ‘مائی فوٹو اسٹریم’ کو ختم کر رہا ہے،

یہ ایک فوٹو البم ہوتی ہے جو صارفین کے گزشتہ 30 دنوں یعنی ایک ماہ کی تصاویر کو اپنے اندر محفوظ کرلیتی ہے۔اسٹیو جابز کی جانب سے 2011 میں متعارف کرائی جانے والی مائی فوٹو اسٹریم ایک مفت سروس تھی جو خود بخود پچھلے 30 دنوں سے 1,000 تک تصاویر اپ لوڈ کرتی تھی، اس سے یہ ہوتا تھا کہ اکاؤنٹ کے ذریعے فون میں موجود یہ تصاویر دوسری ڈیوائسز پر تلاش کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل ہوتی تھی جیسے کہ آئی پیڈ یا میک.اس البم کے شٹ ڈاؤن کے پیشِ نظر مائی فوٹو اسٹریم نے 26 جون کو اسنیپ اپ لوڈ کرنا بند کر دیا ہے، جب کہ اب 26 جولائی کو البم کے حذف ہونے پر اس میں موجود ہر چیز ضائع ہو جائے گی۔مائی فوٹو اسٹریم نے ایک دہائی سے زیادہ کے لیے مفت اسٹوریج اور آئی کلاؤڈ فوٹوز کے متبادل کی پیشکش کی، جب کہ آئی کلاؤڈ اب کئی ممالک میں کافی مہنگا ہوچکا ہے،

در اصل مائی فوٹو اسٹریم ایک مفت سہولت تھی کیونکہ بہت سے لوگ آئی کلاؤڈ پر پیسے دے کر اسٹوریج خریدتے تھے۔کمپنی نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ مائی فوٹو اسٹریم پر جائیں جو کہ فوٹو البم کے اندر ہوتی ہے اور وہاں موجود اپنے مواد کو محفوظ کرلیں، اگر آپ کی کوئی پسندیدہ تصویر فوٹو اسٹریم میں موجود ہے تو فوراً اسے فون کی لائبریری میں سیو کریں۔مائی فوٹو اسٹریم تک رسائی حاصل کرنے اور مواد کو محفوظ کرنے کے لیے، اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر فوٹو ایپ پر جائیں اور پھر نیچے البمز پر ٹیپ کریں۔مائی فوٹو اسٹریم حالیہ، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر میں سے ایک البم کے طور پر ظاہر ہوگا۔مائی فوٹو اسٹریم البم پر ٹیپ کریں، اس کے بعد اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں منتخب کریں، اس کے بعد ان تمام تصاویر کو منتخب کرنے کے لیے منتخب کریں جنہیں آپ رکھنا چاہتے ہیں اور پھر ان تصاویر کو اپنے فون یا آئی پیڈ میں محفوظ کرنے کے آپشن کا انتخاب کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close