ٹک ٹاک استعمال کرنیوالے کم عمر صارفین کیلئے بڑی تبدیلی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)اکثر والدین پریشان رہتے ہیں کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں ان کے بچے کوئی نقصان دہ مواد تو نہیں دیکھتے۔یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچرز میں کونٹینٹ فلٹرنگ ٹول کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ والدین اپنا اکاؤنٹ بچے کے اکاونٹ سے لنک کرکے مواد اور پرائیویسی سیٹنگز کو ان ایبل کر سکیں۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ والدین اس ٹول کی مدد سے ہیش ٹیگ فلٹرز کے ذریعے مخصوص ویڈیوز کو بچوں کی فار یو یا فالوونگ فیڈ پر نظر آنے سے روک سکیں گے۔اس ٹول پر مارچ 2023 سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس وقت کمپنی نے بتایا کہ نئی اپ ڈیٹ کے بعد والدین ان ویڈیوز کو فلٹرز کر سکیں گے جو ان کے خیال میں بچوں کی فیڈ پر نہیں ہونی چاہئے۔کمپنی نے ایک نئے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پہلے ہی کونٹینٹ لیول سسٹم کے ذریعے نامناسب مواد کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کی فیڈز سے دور رکھا جاتا ہے۔مگر اس نئے ٹول سے والدین بچوں کو زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔اسی طرح والدین ایپ کے استعمال کے وقت کی حد بھی طے کرسکیں گے۔واضح رہے کہ مارچ میں ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کے لیے بائی ڈیفالٹ ایک گھنٹے ڈیلی سکرین ٹائم لمٹ سیٹنگ کا اطلاق ہوگا۔یعنی نوجوان صارفین کے لیے ایپ کے استعمال کا دورانیہ ایک گھنٹے تک محدود کر دیا جائے گا، البتہ انہیں اجازت ہوگی کہ وہ اپنے وقت کا تعین خود کریں۔کمپنی کے مطابق جب کوئی نوجوان ایپ پر 60 منٹ گزار لے گا تو اس کے سامنے ایک پوپ اپ ونڈو آئے گی اور مزید وقت گزارنے کے لیے پاس کوڈ کے اندراج کی ہدایت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close