آئی فون 15سیریز کا انتظار کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

ایپل کی جانب سے 2023 میں آئی فون 15 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا مگر کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ کب یہ اسمارٹ فونز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مگر ایپل کی جانب سے عموماً ستمبر کے مہینے میں نئے آئی فونز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ تو زیادہ امکان یہی ہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے۔ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز متعارف کرنے کے ایونٹ کا اعلان ممکنہ طور پر اگست میں کیا جائے گا۔ مگر کمپنی کے ماضی کے ایونٹس دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ستمبر کی کس تاریخ کو یہ فون پیش کیے جا سکتے ہیں۔ ایپل کی جانب سے عموماً ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں نئے آئی فونز متعارف کرائے جاتے ہیں اور اکثر منگل کا دن منتخب کیا جاتا ہے، مگر کبھی کبھار بدھ کو بھی نئی ڈیوائسز پیش کی جاتی ہیں۔ 2022 میں آئی فون 14 سیریز کو 7 ستمبر کو متعارف کرایا گیا تھا اور نئے ماڈلز ایک ہفتے بعد جمعے کے دن فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ رواں سال اگر آئی فون 15 سیریز کو منگل کے دن پیش کیا گیا تو وہ 5 یا 12 ستمبر کو متعارف کرائی جاسکتی ہے، بدھ کا دن منتخب کرنے پر یہ تاریخیں 6 یا 13 ستمبر ہو سکتی ہیں۔ اگر آئی فون 15 سیریز 5 یا 6 ستمبرکو متعارف کرائے جاتے ہیں تو وہ صارفین کو 15 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح 12 یا 13 ستمبر کو یہ فونز پیش کیے جاتے ہیں تو یہ مارکیٹ میں 22 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close