چین کا کارگو خلائی جہاز تیان ژو-6 لانچنگ کے لیے تیار

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا)چین کا کارگو خلائی جہاز تیان ژو-6 خلا میں جانیکے لیے تیار ہے۔ جنوبی صوبے ہائی نان میں، شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے تحت وین چھانگ سپیس کرافٹ لانچنگ سائٹ کے مطابق،چینی خلائی اسٹیشن کے ایپلیکیشن اور ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد سے تیان ژو-6 کی لانچنگ پہلی خلائی پرواز ہوگی۔

لانچنگ سائٹ پر تمام تیاریاں اور لانچنگ کے لیے حتمی ریہرسل مکمل کر لی گئی ہے، جس میں تمام متعلقہ سسٹمز کا جامع طور پر احاطہ کیا گیا۔ اس عمل میں کارگو کرافٹ میں ایندھن بھرنا، راکٹ اور خلائی جہاز دونوں کو لانچنگ ایریا میں منتقل کرنا شامل ہے۔شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے چیف انجینئر ژونگ وین آن کا کہنا ہے کہ یہ لانچ سے پہلے کی سب سے وسیع اور آخری مشترکہ ریہرسل تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں