واٹس ایپ پر بھیجنے کے بعد میسج ایڈٹ کیا جا سکے گا، سوشل میڈیا سائٹ کی صارفین کی سہولت کے لیے بڑی پیش رفت

اسلام آباد (پی این آئی) واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کسی دوست کو میسج بھیجنے کے بعد اس میں اگردرستگیکرنا چاہیں تو بڑی مشکل کھڑی ہو جاتی ہے لیکن ابھی واٹس ایپ میں بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے جو اس مسئلے کا حل پیش کرے گا۔۔۔اس حوالے سےWABetaInfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن 2.23.10.10 میں یہ فیچر موجود ہے۔۔۔

اس فیچر کو استعمال کر کے صارفین میسج میں کسی غلطی کو فوری درست کر سکتے ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر فروری میں واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ ایپ میں اس کا اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔اس اہم ٹیکنیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی ویب ایپ کے بیٹا ورژن میں بھی محدود صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے۔۔۔ اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوجائےگا۔۔۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے کچھ عرصے میں یہ سہولت تمام صارفین کو فراہم کی جاسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں